اساتذہ کرام کی کیریئر کونسلنگ ٹریننگ سیشن 23 دسمبربروزپیر گڑھ موڑ کالج میں ہوگا،امتیازرحمانی

سلطان باہو( سٹارنیوز رپورٹ )اساتذہ کرام کی کیریئر کونسلنگ ٹریننگ سیشن 23 دسمبربروزپیر گڑھ موڑ کالج میں ہوگا،امتیازرحمانی۔تفصیلات کے مطابق اے این کے گلوبل یو اے ای کے زیر اہتمام یک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کی جارہی ہے، جس کی سپرویژن اے این کے گلوبل کے چیف ایگزیکٹو نفرحسین سواگ، آرگنائزر چوہدری ظفر اقبال باجوہ،اور انصر خان بلوچ ہونگے۔ان خیالات کااظہار انگلش ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیف میڈیا ایڈوائزر شیخ امتیازاحمدرحمانی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اس کیلئے معروف موٹیویشنل سپیکرمحمد انیس ٹریننگ دیں گے۔ یہ تربیتی کورس اساتذہ کرام کے لیے مستقبل کی پلاننگ میں سنگ میل ثابت ہو گی۔

رپورٹ محمد عمر فاروق سٹاف رپورٹر سٹارنیوز