حکومت لیہ ڈویژن اور جھنگ کاٹنے کی خبر کی وضاحت کرے عمیر الغزالی۔
احمدپورسیال( سٹارنیوز) گڑھ موڑ۔جھنگ ڈویژن بناو تحریک کے مرکزی قائدین مولانا حافظ محمد عمیر الغزالی مرکزی شریک چئیرمین ،مولانا عرفان علی نجمی مرکزی صدر ،مولانا عبد الواحد صدیقی سئنیر وائس چئیرمین ،چوہدری خرم شہزاد مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور تحصیل ذمہ داران ملک ابرار تبسم، ڈاکٹر بلال ،مولانا محمد عثمان ,محمد مدثر بھٹی کی ہنگامی پریس کانفرنس کی ۔جس میں تحریک حقوق جھنگ کے راجہ وسیم ،یوتھ کمیٹی کے رانا خالد اور پریس کلب گڑھ موڑ سے رانانعیم خان شریک ہوئے۔اس پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا حافظ محمد عمیر الغزالی نے کہا کہ جھنگ کو سیاسی رشوت اور فرقہ واریت کی بھینٹ چڑھایا گیاہے ۔سیاسی رشوت کے لئیے اسکے حصےکاٹ کر ان کو ضلع اور ڈویژن کا درجہ دیا گیا اور جھنگ کو محروم رکھا گیا ۔جھنگ میں دو تحصیلیں تو بالکل نان فنکشنل ہین۔اور فرقہ واریت کی آگ میں اسے جھلسا کر ترقی سے محروم کیا گیا ۔جھنگ ڈویژن بناو تحریک جھنگ حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ جھنگ کو اسکا حق دیا جائے ۔اسکو ڈویژن بنایا جائے اور اسکی محرومی کا خاتمہ کیا جائے ۔اسکے علاوہ لیہ ڈویژن بنانے پر جو خبر چلی ہے وہ لیہ کا لوکل اخبار یے جس میں لیگی امیدوار کا دعوی ہے کہ سمری مریم مواز وزیر اعلی کو پیش کی گئ اسکے حوالے سے ہم حکومت پنجاب سے وضاحت چاہتے ہیں اگر بند کمروں میں بیٹھ کر جھنگ کے مقدر کے فیصلے کئیے گئے تو جھنگ کی عوام شدید احتجاج کرے گی اور جھنگ کی عوام موجودہ سیاسی جماعتوں سے نفرت کر جائے گی جس کا نتیجہ انارکی ہی ہو سکتا ہے













