ریٹائرہونے والے سینئر ٹیچر چودھری عبدالرزاق کیلیے آٹوگرافک ایواراڈ۔ڈسپلن اور تدریسی امور میں قابل تحسین خدمات ہیں،چوھدری عابد پرنسپل۔استاد معاشرے کا انمول ہیرا ہوتا ہے۔شیخ امتیازرحمانی

سلطان باہو( سٹارنیوز) ریٹائرہونے والے سینئر ٹیچر چودھری عبدالرزاق کیلیے آٹوگرافک ایواراڈ۔ڈسپلن اور تدریسی امور میں قابل تحسین خدمات ہیں،چوھدری عابد پرنسپل۔استاد معاشرے کا انمول ہیرا ہوتا ہے۔شیخ امتیازرحمانی۔تفصیلات کے مطابق گورنمٹ ہائرسیکنڈری سکول گڑھ مہاراجہ کے ہونہار معلم چوھدری عبدالرزاق کے ریٹائرمنٹ لینے پر پروقار تقریب کااہتمام کیا گیا۔تقریب کی صدارت عبد چوہدری عابد حسین. پرنسپل نے کی .مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استاد کبھی ریٹائر نہیں ہوتا بلکہ اس کے طلباء ایک صدقہ جاریہ ہوتے ہیں اور اپنے استاد کا نام ہمیشہ زندہ رکھتے ہیں .مقرر ین میں پرنسپل چوھدری عابد حسین .چوہدری عبدالرزاق، شیخ امتیاز احمد الرحمانی،سید توقیر افضل نقوی، رانا اصف علی ،محمد سبطین ،ناصر عباس و دیگر شامل تھے اس موقع پر سکول سٹاف کی جانب سے چوہدری عبدالرزاق کی تعلیمی خدمات کے پیش نظر انہیں اٹوگرافک ایوارڈ سے نوازا گیا ،طلبا نے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا طلبہ کی طرف سے چوہدری عبدالرزاق کے لیے ایک یادگاری سسوین یار ینیئر بھی پیش کیا گیا اس موقع پر چوہدری عدنان جاوید چوہدری غلام مصطفی چیمہ بشیر احمدترابی، شیخ ظفر عباس، رانا اصف علی، محمد سبطین، ناصر عباس، مبشر عباس، نجف علی، محمد عمر ،محمدرشید اور محمد دین نے بھی شرکت کی۔یہ ایک یادگار تقریب بن گئی۔ریٹائر ہونے والے ٹیچر کا بھرپور استقبال کیا گیا پھولوں کے ہار اور پتیاں نچھاور کر کے چوہدری عبدالرزاق کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا .