ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 74ویں سالگرہ پر 74 پاونڈ کا کیک کاٹا گیا۔

شورکوٹ ( وسیم حیدر سیال) تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک ضلع جھنگ ( سلطان باہو) کے زیر اہتمام مخدوم جمشید اقبال ضلعی صدر اور مہر شاہد اقبال دوانہ ضلعی جنرل سیکرٹری کی قیادت میں پیر عبد الرحمٰن کی نگری میں ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 74ویں سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا نقابت محمد عمران قادری صاحب نے کی جس کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا حمد ونعت کے بعد مہمانان خصوصی میاں ریحان مقبول صدر پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب اور ڈاکٹر ربنواز انجم صدر پاکستان عوامی تحریک ڈویژن فیصل آباد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہ اللہ پاک نے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شکل میں ہمیں ایک عظیم شاہکار عطاء فرمایا ہمیں ان کی زندگی میں ہی ان کی قدر کرنی چاہیے مہر ناصر تھراج صدر پاکستان عوامی تحریک احمد پور سیال۔مہر وسیم حیدر سیال ضلعی صدر منھاج یوتھ لیگ ۔رانا مبارک علی جنرل سیکرٹری محمد رمضان قادری حاجی مقبول قادری صدر تحریک منہاج القرآن ضلع جھنگ سلطان باہو محمد سلیم گوندل اٹھارہ ہزاری رہنما پاکستان عوامی تحریک ۔قیصر عباس دوانہ سینئر نائب صدر۔قیصر علی قادری ناظم تحریک منہاج القرآن 25 پل مہر سجاد انور مرالی تحصیل صدر شورکوٹ میاں بابر جاوید ممبر امن کمیٹی شورکوٹ۔محمد عرفان جنرل سیکرٹری ایم ایس ایم ضلع جھنگ خضر عباس بلوچ صدر ایم ایس ایم احمد پور سیال۔حاجی طفیل سمیت کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 74ویں سالگرہ کے حوالے سے 74 پاونڈ کا کیک کاٹا گیا آخر میں ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی درازی عمر اور ملکی سلامتی کے لئے دعا کی گئی