پنجاب ٹیچرز سپورٹس گالا میں احمد پورسیال کے استادکی ڈویژن میں پہلی ہوزیشن۔ پرائمری ٹیچر واجداسلم نے دوسومیٹر ریس فیصل آباد ڈویژن میں اول پوزیشن حاصل کی۔طلبہ،اساتذہ یونین اورسول سوسائٹی کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات

گڑھ مہاراجہ ( سٹارنیوز)پنجاب ٹیچرز سپورٹس گالا میں احمد پورسیال کے استادکی ڈویژن میں پہلی ہوزیشن۔ پرائمری ٹیچر واجداسلم نے دوسومیٹر ریس فیصل آباد ڈویژن میں اول پوزیشن حاصل کی۔طلبہ،اساتذہ یونین اورسول سوسائٹی کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول جائیوین تحصیل احمدپورسیال کے ہونہار ٹیچر واجداسلم نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے منعقدہ پنجاب سپورٹس گالا میں اپنی تحصیل کی نمائندگی کی۔دوسو میٹر ریس میں تحصیل سطح،ضلع سطح کےبعد فیصل آباد ڈویژن میں اول پوزیشن حاصل کی،پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر سی ای او جھنگ، سابق ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر احمدپورسیال مسعوداحمد یزدانی، سمیت پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنماؤں محمداسلم بھٹی،رضابھٹی،انگلش ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیف میڈیاایڈوائزر شیخ امتیازرحمانی،اخترفاروقی، ودیگرزاساتذہ وطلبہ نے مببارکباد دی ہے۔درایں اثنا واجد اسلم نے میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ رب العالمین کا شکرادا کرتا ہوں اور اپنی کامیابی کوطلبہ کے نام کرتا ہوں کہ جن کی دعاؤں سے فتح وکامرانی نے میرے قدم چومے ہیں۔