پوری پاکستانی قوم متحد ہے اور اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، مودی کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔ افتخار خان بلوچ

گڑھ مہاراجہ (سٹارنیوز)تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 130جھنگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے مودی کسی غلط فہمی میں نہ رہے کہ وہ چھوٹا پروپیگنڈہ کر کے پاکستان پر مہم جوئی کر لے گا اگر اس نے ایسی غلطی کی تو اس کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ اگر ملک پاکستان کی سلامتی کو للکارا گیا تو پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ مقابلہ کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان کا پانی بند کر کے اس کو بنجر بنانے کا خواب دیکھ رہا ہے مگر ہم کبھی بھی اس کو ایسا نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری افواج ہر وقت اندرونی اور بیرونی دشمنوں اور ان کے گماشتوں سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے ملک پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔

رپورٹ ملک عرفان حیدر