گڑھ مہاراجہ۔سٹارنیوز۔استاد ایک ایسا چراغ ہے جو دوسروں کو روشنی بخشنے کے لے خود جلتا ہے۔ مسعود احمد یزدانی ۔

گڑھ_مہاراجہ ( سٹارنیوز)گورنمنٹ ہائی سکول بدھ رجبانہ تحصیل شور کوٹ ضلع جھنگ میں ترقی پا کر ہیڈماسٹر کا عہدہ حاصل کرنے اور گورنمنٹ ہائی سکول حسو۔ والی میں تعینات ہونے والے استاذ الاساتذہ اللہ دتہ عامرکے لیے ہائی سکول بدھ رجبانہ میں ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبہ اور اساتذہ نے بھرپور شرکت کی اور ان کی سکول کی تعمیر وترقی میں نمایاں کاوشوں کو سراہا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ ادارہ مسعود احمد یزدانی نے کہا کہ استاد ایک ایسا چراغ اور دیپک ہے جو دوسروں کو روشنی بخشنے کے لئے خود کو جلا لیتا ہے اور معاشرے کے افراد کو ترقی کی منازل طے کرانے کے لیے سیڑھی کا کردار ادا کرتا ہے۔ تقریب سے طلبہ کے علاوہ اساتذہ جواد طاہر ،عامر قزافی ،ضرغام عباس ،ظفراقبال،خالد عزیزکے علاوہ نئے تعینات ہونے والے اساتذہ سلیم حیدر اور نورینہ کوثر نے بھی گفتگو کی ۔اساتذہ نے اللہ دتہ عامرکے 14 سال تعیناتی اور ادارے کو مڈل سکول سے ہائی سکول کادرجہ دلوانے میں ان کی محنت اور کوششوں کو سراہا۔بعد میں ان کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا ۔اللہ دتہ عامر نے بھرپور محبت دینے پر طلبہ اور اساتذہ کے لیے اشک بار آنکھوں کے ساتھ شکریہ ادا کیا