پولیس تھانہ رنگپور کی مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف دبنگ کاروائیاں جاری قتل کا مجرم اشتہاری اے کیٹیگری سمیت ڈکیتی کے مجرمان گرفتار ڈکیتی شدہ رقم 500000 لاکھ روپے برآمد

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ ڈاکٹر رضوان احمد خان کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ رنگپور سب انسپکٹر ذیشان شاہ،اسسٹنٹ سب انسپکٹر رانا محمد حنیف بمعہ ٹیم نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے قتل کا مجرم اشتہاری اے کیٹیگری عباس ولد دائم قوم ترگڑ سکنہ جمالکے ترگڑ مقدمہ نمبر 400/23 بجرم 302 دو سال قبل قتل کرنے کے بعد روپوش ہوگیا تھا جسے پولیس تھانہ رنگپور نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرلیا جبکہ ڈکیتی کے مقدمہ نمبر 238/25 بجرم 392 میں مطلوب محمد وقاص ولد صفدر سیال سکنہ 6/4R کوڈیوال اور محمد حسن ولد الطاف سکنہ احمدپورسیال کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ڈکیتی شدہ رقم 500000 لاکھ روپے رقم اور ڈکیتی میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا جن سے مزید تحقیقات جاری ہیں برآمد شدہ رقم مدعی مقدمہ کے حوالے کر دی مدعی مقدمہ نے پولیس تھانہ رنگپور کو پھولوں کے ہار پہنائے اور پولیس تھانہ رنگپور کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ایس ایچ او تھانہ رنگپور سب انسپکٹر ذیشان شاہ نے کہا کہ اشتہاری مجرمان اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گیں اور تھانہ رنگ پور کی حدود سے کرائم کا خاتمہ کرکے دم لو گا شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کرنا میری اولین ترجیح ہے

رپورٹ میاں احمد رمضان سٹارنیوز مظفر گڑھ