میانوالی(اللہ نوازخان)ونجاری کےمشہور معلم اورڈاکٹرضیاءالرحمن کےوالد گل صاحب دین کی شدید بیماری کی وجہ سےبے شمارشاگردوں سمیت اہل علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔انہوں نےونجاری کے پسماندہ علاقہ میں علم کی شمع روشن کی اورمعلمی کا حق ادا کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق معلم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ معاشروں میں انقلاب لے آتا ہے۔اہلیان ونجاری کی خوش قسمتی کہ ان کو گل صاحب دین جیسا استاد ملا۔میانوالی کے پسماندہ علاقہ ونجاری میں انہوں نے علم کی شمع روشن کی اور تقریبا معلم ہونے کا حق ادا کر دیا۔ان کےپڑھانے کا منفرد اور دلفریب اندازان کے شاگرد کبھی نہیں بھول پائیں گے۔ان کےبہت سے شاگرد میڈیکل،صحافت،سیاست، بزنس،معلمی سمیت مختلف شعبہ جات میں ملک و قوم کےلیےخدمات سر انجام دے رہے ہیں۔کچھ عرصہ قبل استاد صاحب بیمار ہو گئےتھے لیکن حال ہی میں ان کی بیماری شدت اختیار کر گئی ہے،جس کی وجہ سےان کے شاگردوں سمیت اہل علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔شاگردوں کو بھی انہوں نےمحبت اور خلوص سے پڑھایا اور اہل علاقہ کے لیے بھی ایک مہربان شخصیت ٹابت ہوئے ہیں۔زندگی میں کبھی انہوں نے جھگڑا نہیں کیا اور زیادتی کرنے والوں کو بھی معاف کیا۔وہ مشہورڈاکٹرضیاء الرحمن کےبھی والدہیں اور ڈاکٹرضیاءالرحمن اہل علاقہ کے لیےایک حقیقی مسیحاکی حیثیت رکھتے ہیں۔عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ ان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں تاکہ اہل علاقہ پر ان کی شفقتیں جاری رہیں۔