ٹوبہ ٹیک سنگھ: ضلع بار ایسوسی ایشن کو پچاس لاکھ روپے کا چیک جاری

ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے)حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع بار ایسوسی ایشن ٹوبہ ٹیک سنگھ کو پچاس لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کر دی گئی ہے، جو چوہدری امجد علی جاوید ایم پی اے اور کرنل(ر) ایوب خان گادھی ایم پی اے کی خصوصی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار کے صدر مہر رب نواز دادوآنہ ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری عابد جمیل مہوٹہ ایڈووکیٹ، سابق صدر بار چوہدری ناصر اقبال ایڈووکیٹ، شعیب ایوب گادھی ایڈووکیٹ، اور محمد احسن چوہدری ایڈووکیٹ نے حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ چیک وصول کیا۔بار رہنماؤں نے اس موقع پر چوہدری امجد علی جاوید اور کرنل(ر) ایوب خان گادھی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ گرانٹ بار کی بہتری، وکلا کی سہولیات اور ادارہ جاتی ترقی کے لیے استعمال کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کی طرف سے اس طرح کے اقدامات وکلا برادری کا حوصلہ بڑھاتے ہیں۔