وکلاء برادری سے گزارش ہے کہ سیاستدان کی سوچ تعمیراتی ہوتی ہے کوئی بھی رائے حرف آخر نہیں ہوتی
بحث مباحثہ صحت مند معاشرے اور اچھے وکیل کی پہچان ہے اپنے موقف پر مطالبے پر دلیل دیں بحث کریں قائل کریں ناکہ اپنے ہی لوگوں پر پابندیاں لگائیں خان امیر عباس خان سیال
حالیہ ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر لیجانے کے ایشو پر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن امیر عباس خان سیال کا موقف کا مشاہدہ کر لیں کیونکہ پیچیدہ اور مشکل کو سمجھنے کے لئے سادہ اور آسان کو سمجھنا ضروری ہے 🌹
ڈسٹرکٹ بار جھنگ کی طرف سے ایک قرارداد پیش کی گئی جس میں موقف اپنایا گیا کہ میں نے جو ڈیشل کمپلیکس کچہری کو شہر سے باہر لیجانے کا مطالبہ کیا۔جبکہ یہ سراسر غلط الزام ہے ۔۔!
پچھلے دنوں جب میرے بھائی دوست وزیر قانون و مواصلات ملک صہیب بھرت صاحب نے احمد پور سیال اور جھنگ بار کے لیے چیک دیے تو اس موقع پہ انہوں نے بطور ضلعی کوآر ڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ ن مجھ سے بات کی اور انہوں نے انکشاف کیا کہ حکومت پنجاب جوڈیشل کمپلیکس باہر منتقل کرنے کے لیے فنڈز ریلیز کر چکی اس پر آپ کی کیا رائے ہے ؟
بھاری ٹریفک اور طالبعلموں کیلیے راستے کی مشکلات تو ہیں اگر اپ واقعی حتمی فیصلہ کر چکے ہیں
جو ڈیشل کمپلیکس کی منتقلی کا تو پھر DPO اور DC دفاتر بھی ایک ہی جگہ ہوں عوام اور معزز وکلاء کے لیے معاملات میں آسانی ہو
حکومت پنجاب کے کیے گئے فیصلے پر جو کہ میرے کہنے پر نہیں کیا گیا ۔۔! رائے دینا کوئی جرم نہیں تھا
اس کے باوجود
وکلا برادری کا میرے خلاف قرارد لانا انتہائی افسوسناک
ہے
وکلاء برادری کیساتھ میرا ایک عزت و احترام کا رشتہ ہے اور رہے گا
مگر یوں ان کا محض رائے دینے پر
میرے خلاف
قرارداد پیش کرنا
اور غصے کا اظہار کرنا میرے لیے حیران کن بھی
اور تکلیف دہ بھی ۔۔!
جو ڈیشل کمپلیکس کے معاملے پر ہر شخص کو یہ حق حاصل ہے وہ اپنی تجاویز دے
میں سمجھتا ہوں کہ
یہ کوئی فضیحت آمیز رویہ ہرگز نہیں
بطور ضلعی کوآر ڈینیٹر
اگر کوئی مجھ سے رائے لے تو میں لوگوں کی تکلیف کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مثبت اور
تعمیری رائے دینے کا حق رکھتا ہوں
اگر میری رائے کو معزز وکلاء نے اچھا نہیں سمجھا تو میں حاضر ہوں
کسی بھی وقت مجھ سے رابطہ کر کے مجھے قائل کر سکتے ہیں ۔۔!
میں نے ہمیشہ عوام کے مفاد کے لیے سوچا
اور سوچتا رہوں گا
نا ہی تو میں کل کسی کے خلاف تھا اور نہ ہی آ ئندہ ہوں گا ۔۔!
اور نا ہی کسی کو یہ اجازت دوں گا وہ غلط فہمی کی بنیاد پر میرے خلاف کوئی تضحیک
آ میز رویہ اختیار کریں ۔۔!
ہر نسبت سے ہٹ کر
ہم سب نے مل کر اس ضلع کی تعمیر کرنی ہے
انشاءاللہ
یہی سوچ لے کر
چلوں گا
خدا
ہم سب کا حامی و ناصر ہو
#امیر_عباس_خان_سیال












