سلطنتِ عمان کے عبدالمالک اسحاق البوسیدی کا چن ون گلبرگ اسٹور لاہور کا دورہ، خدمات کو سراہا
*ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے) سلطنت عمان کے دارالحکومت مسقط کے علاقے الخود سے تعلق رکھنے والے معروف بزنس مین عبدالمالک اسحاق البوسیدی نے حال ہی میں لاہور میں واقع معروف برانڈ چن ون کے گلبرگ اسٹور کا دورہ کیا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔اس موقع پر چن ون کے چیف ڈائریکٹر اور ممتاز صنعتکار میاں محمد کاشف اشفاق بھی موجود تھے۔ عبدالمالک البوسیدی نے چن ون برانڈ کی حالیہ جدت طرازی، منفرد ڈیزائن اور اعلیٰ معیار کی کسٹمر سروس کو بے حد سراہا۔ انہوں نے کہا کہ چن ون نہ صرف اپنی روایتی میراث کو کامیابی سے زندہ رکھے ہوئے ہے بلکہ اعتماد، وژن اور پیشہ ورانہ لگن کے ساتھ مستقبل کی راہیں بھی متعین کر رہا ہے انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ عبدالمالک البوسیدی کے نیک خواہشات پر مبنی کلمات نے چن ون کی ٹیم کو مزید عزم اور حوصلہ فراہم کیا ہے، تاکہ وہ اپنے صارفین کو لازوال اسٹائل، پریمیم کوالٹی اور ایک جدید طرزِ زندگی سے ہم آہنگ خریداری کا تجربہ فراہم کر سکیں۔چن ون انتظامیہ نے عبدالمالک البوسیدی کے دورے اور قیمتی تجاویز پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ برانڈ اپنی روایات اور معیار کو مزید وسعت دے کر بین الاقوامی سطح پر نئی کامیابیاں سمیٹے گا۔*










