حکومتِ پنجاب نے انتظامی اُمور میں بہتری اور فیلڈ کارکردگی کو مؤثر بنانے کے لیے اہم تقرر و تبادلے کیے ہیں۔ اس سلسلہ میں احمد پور سیال کے اسسٹنٹ کمشنر وقاص ظفر کو تحصیل پیرمحل میں تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے
*ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے)حکومتِ پنجاب نے انتظامی اُمور میں بہتری اور فیلڈ کارکردگی کو مؤثر بنانے کے لیے اہم تقرر و تبادلے کیے ہیں۔ اس سلسلہ میں احمد پور سیال کے اسسٹنٹ کمشنر وقاص ظفر کو تحصیل پیرمحل میں تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (S&GAD) لاہور کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وقاص ظفر اپنی نئی تعیناتی کے بعد بطور اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل فوری طور پر چارج سنبھالیں گے۔ادھر ضلعی انتظامیہ اور مقامی عوامی حلقوں نے نئے اسسٹنٹ کمشنر کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ وقاص ظفر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور انتظامی تجربے کو بروئے کار لا کر تحصیل پیرمحل میں عوامی مسائل کے حل، صفائی و انسداد تجاوزات مہم، اور ترقیاتی امور میں بہتری لائیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پیرمحل میں اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار صابر خدمات سرانجام دے رہے تھے جنہیں چند روز قبل تبدیل کردیا گیا تھا۔*












