روس کا سفر اور صاحبزادگان کی صلح
تحریر علی امجد چوہدری
آج بیس نومبر ہے اور آج بین الاقوامی شہرت یافتہ نیورو سرجن پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ کاشف سلطان نے روس کے دس روزہ دورے پر روانہ ہونا تھا یہ لاہور تیاریوں میں مصروف تھے کہہ انہیں اطلاع ملی صاحبزادہ سلطان خضر حیات مرحوم سابق ایم پی اے کے خاندان میں جائداد کا تنازع انتہائی شدت اختیار کر گیا ہے اور کچھ سازشی عناصر بھی درپردہ اس معاملے میں ملوث ہیں اور یہ درپردہ عناصر سابق ایم این اے صاحبزادہ طاہر سلطان مرحوم کے بیٹے صاحبزادہ حیدر سلطان کو اپنے دونوں چچاؤں صاحبزادہ غالب سلطان اور صاحبزادہ ساجد سلطان سے نبردآزما کیا جائے انہیں اس سٹیج تک پہنچا دیا جائے جہاں سے واپسی ممکن ہی نہ ہو سکے پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ کاشف سلطان کے لیئے یہ بڑا بڑا امتحان تھا کہ اتنے اہم ترین دورے کی تیاری جہاں روس کے اعلیٰ عہدیدار ان کے منتظر تھے اور دوسری طرح ان کا اپنا خاندان کا معاملہ اور انہوں نے اپنے خاندان کو ترجیح دی لاہور سے ہنگامی طور پر دربار شریف حضرت سلطان باہو پہنچے رات گئے تک تمام معاملات حل ہوئے سب نے دربار شریف حضرت سلطان العارفین پر حاضری دی یہ وہ خوبصورت منظر تھا جسے دیکھنے کے لیئے حضرت سلطان العارفین سے منسلک ہر شخص بے تاب تھا
اس سارے معاملے میں ایک بات تو طے ہے کہ خانوادہ حضرت سلطان العارفین میں صاحبزادہ کاشف سلطان ایک ایسے لیڈر کے طور پر سامنے آ چکے ہیں جو اب اس خانوادے کو بکھیرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیں گے
علی امجد چوہدری








