محتسب کے دفتر میں آنے والی شکایات پر تیزی سے کارروائی کی جاتی ہے تاکہ شہریوں کو انصاف ان کی دہلیز پر فراہم کیا جا سکے ایڈوائزر محتسبِ اعلیٰ پنجاب عبداللہ شاہد

ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے)ایڈوائزر محتسبِ اعلیٰ پنجاب عبداللہ شاہد سے ان کے دفتر میں ڈسٹرکٹ انجمنِ صحافیاں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ضلعی صدر اور معروف کالم نگار محمد زاہد مجید انور نے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبائی محتسبِ اعلیٰ پنجاب کے کردار، اختیارات اور عوامی ریلیف کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی ایڈوائزر عبداللہ شاہد نے کہا کہ محتسبِ اعلیٰ پنجاب کا ادارہ حکومتِ پنجاب کا ایک اہم اور قابلِ تحسین قدم ہے، جس کے قیام کا بنیادی مقصد مختلف محکموں میں کام کرنے والے ورکرز اور عوام کے مسائل کو فوری اور شفاف طریقے سے حل کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محتسب کے دفتر میں آنے والی شکایات پر تیزی سے کارروائی کی جاتی ہے تاکہ شہریوں کو انصاف ان کی دہلیز پر فراہم کیا جا سکے۔محمد زاہد مجید انور نے اس موقع پر ضلعی صحافیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے عوامی مسائل کے حل میں محتسب کے کردار کو انتہائی مؤثر قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ ادارہ مستقبل میں بھی شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بھرپور کام جاری رکھے گا۔*