حکومت یوم صدیق اکبر ؓ پر عام تعطیل کا اعلان کرے، مولانا معاویہ اعظم حافظ خالد محمود اکرم قریشی مولانا ممتاز فاروقی
جھنگ ( سٹارنیوز) سنی علماء کونسل جھنگ کے زیرِ اہتمام 22 جمادی الثانی یوم وصال سیدنا ابوبکر صدیق رض کی مناسبت سے ایوب چوک تک مدح صحابہ مطالباتی جلوس نکالا گیا۔ جلوس میں ہزاروں افراد کے ساتھ سکول کے بچوں نے بھی شرکت کی۔ بچوں نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر سیدنا ابوبکر صدیق کے فضائل و مناقب پر مبنی جملے درج تھے۔ سنی علماء کونسل جھنگ کے رہنماؤں نے سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی اسلام کے لیئے بےلوث قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حضرت سیّدنا ابوبکر صدیق کی حیات طیبہ مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے مولانامعاویہ اعظم طارق، سابق ممبر صوبائی اسمبلی 


آپ کی سیرت مبارکہ پر عمل پیرا ہونا کامیابی کا ذریعہ ہے.سنی علماء کونسل جھنگ کے راہنماؤں حافظ خالد محمود جھنگوی محمد اکرم قریشی قاری رفیق حیدری مولانا ممتاز فاروقی اور دیگر علماء کرام نے شرکاء جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 22 جمادی الثانی وہ بابرکت اور تاریخ ساز دن ہے جس دن امتِ مسلمہ کے تاج خلیفہ اول یارِ غار محسنِ اسلام اور محبوبِ رسول ﷺ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اس دنیا سے رخصت ہوئے۔
آپ کی ذات اسلام کی حفاظت قرآن کی تدوین جھوٹے مدعیانِ نبوت کے خلاف جہاد اور امت کے اتحاد کا وہ روشن چراغ ہے جس کی روشنی آج بھی ہمارے راستوں کو منور کرتی ہے انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ حکومتِ پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم کے ایامِ وفات و شہادت پر سرکاری طور پر عام تعطیل کا درجہ دیا جائے تاکہ قوم کے دلوں میں ان عظیم شخصیات کی خدمات کا شعور مزید مضبوط ہو سکے سرکاری سطح پر یہ ایام منانے کے بے شمار فوائد ہیں نئی نسل کو خلفائے راشدین کی سیرت قربانیوں اور کارناموں سے صحیح آگاہی ملے گی۔گھر گھر اسلام کی اصل تاریخ اور اصل ہیروز کی پہچان پہنچے گی امت میں اتحاد محبت اور دینی شعور مضبوط ہوگا۔نوجوانوں کو یہ احساس دلایا جائے گا کہ امت کی بنیاد کن عظیم لوگوں نے اپنے روشن کردار سے رکھی اور امت ان کی قربانیوں کے سائے میں پروان چڑھی ہے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا یومِ وفات محض ایک تاریخ نہیں اسلام کی حفاظت وفاداری صداقت اخلاص اور قربانی کی ایک روشن دلیل ہے۔ قوم کو ان ایام سے جوڑنا دراصل امت کی تربیت اور نسلوں کی اصلاح ہے لہذا 22 جمادی الثانی سمیت خلفائے راشدین کے مقدس ایام کو ریاستی سطح پر منانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ان مقدس ہستیوں کے اسما و فضائل ہمارا قومی ورثہ بن کر گھر گھر تک پہنچیں۔۔۔
مقررین نے وطن عزیز سے فرقہ واریت کے خاتمے کے لیئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور اپنی مسلح افواج پر بھرپور اعتماد اور یکجہتی کا اظہار کیا۔۔۔جلوس کے اختتام پر وفات پانے والی معروف روحانی شخصیت پیر عبدالرحیم نقشبندی رحمت اللہ علیہ کے لیے دعا مغفرت بھی کی گئی۔۔۔۔!!
رپورٹ علی رحمان انصاری












