جھنگ کی عوام قیادت پہچانے، چرواہے کاکردار ادا نہ کرے۔صاحبزادہ کاشف سلطان۔خاتم الانبیاء ہسپتال جھنگ ڈویژن کے قیام میں سنگ میل ثابت ہو گا

جھنگ کی عوام قیادت پہچانے، چرواہے کاکردار ادا نہ کرے۔صاحبزادہ کاشف سلطان۔خاتم الانبیاء ہسپتال جھنگ ڈویژن کے قیام میں سنگ میل ثابت ہو گا۔تفصیلات کےمطابق گلش مدینہ ہوٹل گڑھ موڑ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف پیٹرن خاتم الانبیاء ٹراماسنٹراور ہسپتال صاحبزادہ ڈاکٹر کاشف سلطان نے کہا کہ خاتم الانبیاء ہسپتال ایک فلاحی ورفاہی منصوبہ ہے۔جس کی پہلی منزل تکمیل کے مراحل میں ہے بہت جلد افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جھنگ کی عوام اپنے قائدین کے انتخاب میں شعور سے کام لے، چوویرا جیسے انقلابی رہنما کے قتل کی مخبری کرنے والے چرواہے کا کردار ادا نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ سیاست خوبصورت کردار ہے مگر ہمارے سیاست دان سیاست نہیں صرف الیکشن لڑتے ہیں۔ اس موقع پر صدر جھنگ ڈویژن تحریک رائے انصرصدیقی، شیخ امتیازاحمدرحمانی، حاجی قیصر عباس، فخر عباس، حاجی محمد طفیل، محمد عمرفاروق، امتیاز سیال، رانا محمد سلیم صدر پریس کلب بھی موجود تھے