ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ صحافیوں کے اتحاد اور تحفظ کا مستند پلیٹ فارم ہے۔ضیغم عباس عاجز۔

گڑھ مہاراجہ (نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ کو ضلع بھر میں صحافیوں کی نمائندہ اور واحد مستند صحافتی تنظیم قرار دیا گیا ہے جو قیام سے لے کر آج تک صحافتی اقدار آزادی اظہار اور صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے
ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ کے چیئرمین مہر نوید سدھانہ سیال نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ کسی فرد یا گروہ کی نہیں بلکہ پورے ضلع کے صحافیوں کی مشترکہ آواز ہے ہم نے ہمیشہ سچ حق اور غیر جانبدار صحافت کو ترجیح دی ہے اور آئندہ بھی صحافیوں کے وقار اور حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے
پریس کلب کے صدر فاروق ہاشمی نے کہا کہ
ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ نے صحافیوں کو ایک مضبوط اور باوقار پلیٹ فارم مہیا کیا ہے پیشہ ورانہ صحافت اور ادارہ جاتی استحکام ہماری اولین ترجیح ہے
سیکرٹری خالد سبطین نے اپنے بیان میں کہا کہ
ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ کی تنظیمی فعالیت اور ریکارڈ کا شفاف نظام ہماری پہچان ہے صحافیوں کے مسائل کو منظم انداز میں اجاگر کرنا اور ان کے بروقت حل کے لیے عملی اقدامات کرنا ہماری ذمہ داری ہے
جوائنٹ سیکرٹری رائے تجمل حسین بھٹی نے کہا کہ
پریس کلب جھنگ نوجوان اور سینئر صحافیوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دے رہا ہے تربیتی سرگرمیوں اور تنظیمی نظم کے ذریعے صحافت کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے
اس موقع پر ایگزیکٹو ممبر میاں ضیغم عباس جنجیانہ سیال نے کہا کہ
ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ ضلع بھر کے صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے ہم صحافی برادری کے اتحاد تحفظ اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرتے رہیں گے
اہل صحافت اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ کی خدمات کو سراہتے ہوئے اسے ضلع کا واحد مستند صحافتی ادارہ قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ پریس کلب آئندہ بھی آزادی صحافت اور ذمہ دار رپورٹنگ کے اصولوں پر کاربند رہے گا