ڈپٹی چیئرمین جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک طاہرساون کی شاہین ہیومن رائٹس ویلفیئر فاؤنڈیشن کی چیئر پرسن افشاں چوہدری سے ملاقات
گڑھ مہاراجہ (سٹارنیوز)ڈپٹی چیئرمین جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک طاہرساون کی شاہین ہیومن رائٹس ویلفیئر فاؤنڈیشن کی چیئر پرسن افشاں چوہدری سے ملاقات تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کے ڈپٹی چیئرمین طاہر ساون کی شاہین ہیومن رائٹس ویلفیئر فاؤنڈیشن کی چیئر پرسن افشاں چوہدری سے ملاقات ہوئی افشاں چودھری کی طرف سے طاہر ساون کا بھرپور استقبال کیا گیا اس موقع پر میڈم افشاں چودھری نے شاہین ہیومن رائٹس ویلفئیر فاؤنڈیشن کے سبھی ممبران کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ الحمدللہ ہمارے ساتھ چلنے والی ٹیم ایک مثالی ٹیم ہے مزید نیا سال آنے پر ایک کارنر میٹنگ رکھنے پر تبادل خیال کیا گیا
جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کے ڈپٹی چیئرمین طاہر ساون نے جھنگ کے ڈویژن بننے کے حوالہ سے بات کی اور تمام صحافی برادری کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر مرزا عاطف، محمد کاشف اور دیگر ممبران و صحافی حضرات بھی موجود تھے












