ساہیوال /سرگودھا (نامہ نگار )چار نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے مقامی شوگر مل کے قریب ناکہ لگا کر متعدد شہریوں کو لوٹ لیا ڈاکو لاکھوں روپے نقد موبائل فون موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے قصبہ بارن کے رہائشی غلام اصغر نے پولیس تھانہ ساہیوال کو بتایا کہ ملزمان گن پوائنٹ پر مجھ سے 50ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر لے گے میرے علاوہ دیگر شہریوں کو بھی اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا ملزمان فرار ہوتے ہوئے اپنی موٹرسائیکل چھوڑ گئے پولیس تھانہ ساہیوال نے واردات کی اطلاع ملتے ہی علاقہ کی ناکا بندی کروا دیں ایس ایچ او تھانہ ساہیوال شاہد اقبال ہرل پولیس نفری کے ہمراہ ملزمان کے تعقب میں لگے ہوئے ہیں رابطہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ ساہیوال نے بتایا کہ وہ جلد ڈاکو کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیں گے











