ڈسرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم کی زیرصدارت سرکل میاں چنوں کے پولیس افسران کیساتھ میٹنگ

میٹنگ میں ایس ڈی پی او شبیراحمدوڑائچ، ایس ایچ اوزتلمبہ، سٹی اورصدرسمیت تفتیشی افسران کی شرکت. دوران میٹنگ سرکل میاں چنوں کے تھانہ جات کے کرائم کی شرح اور پولیس کارکردگی کاتفصیلی جائزہ لیا گیا. ڈی پی او کی ایس ایچ اوز اور تفتشی افسران کوکارکردگی بہتربنانے کی ہدایات..اس موقع پر ڈی پہ او خانیوال علی وسیم نے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کویقینی بنایا جائے. منشیات فرشوں، ناجائزاسلحہ مافیا، قتل، اقدام قتل،، چوری اورڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے گردگھیراتنگ کریں. ڈی پی او خانیوال کا مزید کہنا تھا کہ
موٹرسائیکل اور مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث عناصرکوپابندسلاسل بنایا جائےگا.
محکمہ پولیس میں کام چور، کرپٹ، بددیانت اورناانصافی کرنیوالے پولیس افسران کی کوئی جگہ نہیں.ڈی پی او نے حوالات، بیرکس ملازمین، کچن، محررآفس اورفرنٹ ڈیسک کا تفصیلی معائنہ کیا. اور
ریکارڈ اپ ٹوڈیٹ رکھنے کی ہدایات دیں. اور تھانوں میں آنیوالے سائلین کےساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایات دیں.

رپورٹ میڈم بشری وکیل بیوروچیف سٹار نیوز میاں چنوں