جھنگ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی طرف سے عوام کو بلاتعطل اشیا خوردو نوش فراہم کی جا رہی ہے. انچارج اظہر اقبال
جھنگ(سٹار نیوز آن لائن ) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی طرف سے عوام کو بلاتعطل اشیا خوردو نوش فراہم کی جا رہی ہے. انچارج اظہر اقبال سپر سٹور گوجرہ روڈ. تفصیلات کے مطابق جھنگ میں ڈسٹرکٹ بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے سٹور کھلے رہیں گے. کورنا وائرس کی آفت کے دنوں میں بھی انشاللہ عوام کو ضروریات زندگی کی تمام اشیاء کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا. تاہم حکومت کی طرف سے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بند کرنے کی کوئی ہدایت نہیں بلکہ احتیاطی اقدامات کے لئے آر ایم محمد شریف صاحب کی طرف سے تمام ورکرز کو دستانے اور ماسک پہننے کی ہدایات بھی کردی گئیں ہیں. اور دستانے اور ماسک فراہم بھی کردیے گئے ہیں….

رپورٹ چوہدری شوکت علی نصرت سٹار نیوز جھنگ