ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر نے ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم ڈسٹرکٹ کروانا کرائسس مینجمنٹ سیل کا وزٹ کیا۔ انہوں نے کورونا وائرس سے بچاو کے پیشگی اقدامات و دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ( سٹار نیوز آن لائن ) ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر نے ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم ڈسٹرکٹ کروانا کرائسس مینجمنٹ سیل کا وزٹ کیا۔ انہوں نے کورونا وائرس سے بچاو کے پیشگی اقدامات و دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ کنٹرول روم میں کرونا وائرس کے حوالے سے صورتحال کو مانیٹر کیا جائے گا۔ اس حوالے سے کنٹرول روم میں افسران اور ملازمین کا ڈیوٹی روسڑر جاری کر دیا گیا۔ افسران اور ملازمین قومی جذبہ کے تحت فرائض سر انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں کورونا وائرس سے بچاو کی احتیاطی تدابیر ر مشتمل بینرز نمایاں جگہوں پر آویزاں کر دئے گئے ہیں۔ اور شہری کورونا وائرس سے مت گھبرائیں بلکہ احتیاطی تدابیر کو اپنا کر خود کو گھروں میں محفوظ رکھیں۔ حکومتی سطح پر کورونا وائرس سے بچاو کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں تاہم شہری بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر کرونا وائرس کے ممکنہ مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے ضلع کے ہیسپتالوں میں آئسولیشن رومز قائم کیے گئے ہیں جو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں بھی بنائے گئے ہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل تنویر مرتضی اور ڈیوٹی افسران نے تفصیلی بریفننگ بھی دی

رپورٹ اسد مسعود بیوروچیف سٹار نیوز ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔