وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اہم فیصلے
ایکسپوسینٹر لاہور میں 900بستروں پر مشتمل خصوصی فیلڈ ہسپتال کے قیام کی منظوری
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کمشنر لاہورڈویژن کو ایکسپوسینٹر میں فیلڈ ہسپتال کے قیام کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کامحکمہ صحت اورپی ڈی ایم اے کیلئے تقریباً8ارب روپے کے فنڈزکا اعلان
وزیراعلیٰ عثمان بزدا ر کی ہدایت پر محکمہ خزانہ نے ہنگامی بنیادوں پر فنڈز کا اجراء کردیا
بلوچستان حکومت سے تعاون اورتفتان میں قرنطینہ مرکز کے قیام کا جائزہ لینے کے حوالے سے وزارتی کمیٹی تشکیل
بلوچستان حکومت کی ہر ممکن مدد کریں گے۔عثمان بزدار
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈاکٹروں اورہیلتھ پروفیشنلز کے مسائل کے حل کیلئے بھی کمیٹی بنا دی
کورونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال کرنیوالے ڈاکٹرز ہمارے ہیروہیں۔عثمان بزدار
ڈاکٹروں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔عثمان بزدار
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ڈیلی ویجز ملازمین کے معاشی مسائل حل کرنے کا اعلان
ڈیلی ویجز ملازمین کوتنخواہوں کی ادائیگی جاری رکھی جائے گی۔عثمان بزدار
مشکل حالات میں ڈیلی ویجز ملازمین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔عثمان بزدار
میڈیکل کالجوں میں ٹیلی میڈیسن کا پروگرام شروع کردیاگیا ہے۔عثمان بزدار
عثمان بزدار کاچیف منسٹر ایمرجنسی فنڈ کے قیام کا اعلان
چیف منسٹر ایمرجنسی فنڈمیں مخیرحضرات دل کھول کر عطیات دیں۔
آپ کی پائی پائی کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر خرچ کی جائے گی۔عثمان بزدار
لاہور میں 8ہوٹلوں میں 880بیڈز کی نشاندہی کرلی گئی ہیں،ضرورت پڑنے پر انہیں استعمال کیا جاسکے گا۔عثمان بزدار
دیگربڑے شہروں میں بھی ہوٹلوں میں قرنطینہ سینٹر بنانے کے لئے کام شروع کردیاگیا ہے۔عثمان بزدار
صوبائی وزراء کو مختلف شہروں میں ذمہ داریاں تفویض کردی ہیں۔عثمان بزدار
صوبائی وزراء فی الفور اپنے شہروں میں جاکر صورتحال کا جائزہ لیں اور ضروری اقدامات کریں۔عثمان بزدار
عوام کوبلوں میں ریلیف دینے کیلئے وفاقی حکومت سے بات چیت کریں گے۔عثمان بزدار
تفتان سے آنے والے زائرین کو پنجاب میں قائم قرنطینہ سینٹرز میں ہر طرح کی سہولت فراہم کی جائے گی۔عثمان بزدار
اجلاس میں ایران میں موجود زائرین کو ایئر لفٹ کرنے کی تجویز پر غور
1250زائرین ملتان کے لیبر کمپلیکس میں قائم قرنطینہ مرکز میں پہنچ چکے ہیں۔عثما ن بزدار
گجرات،فیصل آباد اور ٹیکسلا میں بھی قرنطینہ مرکز قائم کیے جارہے ہیں۔عثمان بزدار
نجی ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجے کیلئے خصوصی فلورمختص کیے جائیں گے۔عثمان بزدار
پنجاب میں اب تک 96مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔عثمان بزدار
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہسپتالوں میں ماسک اوردیگر ضروری سامان فی الفورمہیا کرنے کی ہدایت
پنجاب میں اب تک جن مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان سب کی ٹریول ہسٹری ہے۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ
گھروں میں آئسولیشن کے حوالے سے ایس او پیز مرتب کرلی گئی ہیں۔بریفنگ
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ریٹائرڈ ڈاکٹروں اوردیگر سٹاف کو واک ان انٹرویو کے ذریعے بھرتی کرنے کی منظوری
اشیاء خوردونوش کی سپلائی میں کوئی کمی نہیں آنی چاہیے۔عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت کورونا وائرس سے نمٹنے سے متعلق قائم کابینہ کمیٹی کااہم اجلاس
اجلاس میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے مزید ضروری اقدامات اٹھانے پر بھی غور کیا گیا
صوبائی وزراء ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال،ہاشم جواں بخت، محمد اختر ملک، رکن صوبائی اسمبلی مسرت جمشید چیمہ، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سمیت دیگر اعلیٰ حکام کی اجلاس میں شریک ہوئے.
لاہور، ایکسپوسینٹر لاہور میں 900بستروں پر مشتمل خصوصی فیلڈ ہسپتال کے قیام کی منظوری، وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے، اہم ترین خبر کی مکمل تفصیلات جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں
418












