لاہور 200افراد میں کورونا وائرس پھیلانے کی دھمکی دینے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک نوجوان کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں نوجوان نے کرونا وائرس کا شکار ہونے کا دعویٰ کیا اور ساتھ ساتھ 200افراد میں کورونا وائرس پھیلانے کی دھمکی بھی دی۔
نوجوان کا کہنا تھا کہ یہ وائرس میں مزید لوگوں میں بھی پھیلاؤں گا اور ساتھ ہی ساتھ حکومت کو چیلنج بھی کیا۔اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد کئی لوگوں نے نوجوان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ اسے تلاش کر کے حراست میں لیا جائے۔ کورونا وائرس کی دھمکی دینے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق عوامی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے نے ویڈیو میں موجود شخص کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسی حوالے سے اردو نیوز میں شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خود کو پولیس افسر ظاہر کرنے والے جیکوب اہمت نامی صارف کا کہنا ہے کہ کورونا نوجوان کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ نوجوان کا تعلق پشاور سے ہے۔گرفتاری کے بعد اس میں کورونا نہیں پایا گیا اور نوجوان کی جانب سے اپلوڈ کی جانے والی دوسری ویڈیو گرفتار کیے جانے کے بعد کی ہے۔
اسی نوجوان کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی جس میں اس نے حکومت سے معذرت کی تھی۔نوجوان کا کہنا تھا کہ وہ ویڈیو ہم سب دوستوں سے مل کر بنائی تھی۔میرا مقصد ویڈیو کو وائرل کرنے کا نہیں تھا۔ لہذا میں حکومت پاکستان اور تمام لوگوں سے معافی مانگتا ہوں۔ویڈیو اپلوڈ کرنے کا میرا کوئی برا مقصد نہیں تھا۔اللہ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔میں حکومت کے ساتھ ہوں اور حکومتی قوانین کے مطابق زندگی گزار رہا ہوں۔












