بریکنگ نیوز
سرگودھا خونی پل پر ایک اور حادثہ منڈی بہاوالدین کا رہائشی کی گاڑی نہر میں گر گئی

سرگودھا (سٹار نیوز آن لائن) خونی پل پر ایک اور حادثہ منڈی بہاوالدین کا رہائشی جاوید اقبال سکنہ جوہد منڈی بہاؤالدین سے اسلام آباد جارہا تھا چکیاں پھلرون خونی پل پر حادثہ کار نہر میں گرگئ پٹرولنگ پولیس کے سب انسپکٹر شہادت نے ریسکیو کرکے پھلروان ہسپتال منتقل کردیاواضح رہے ہے 10 دن پہلے اس خونی پل پر ایک کار ایکسیڈنٹ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوئے نہر میں گر نے والے زخمی شخص کی لاش 7 دن بعد ملی تھی اور اس مہینے کا یہ تیسرا ایکسیڈنٹ ہے اس خونی پل پہ ہائی پارٹمنٹ اور قانون نافد کرنے والے اداروں کی خاموشی ان کی نااہلی اور لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت ہے چکیا ں پھلروان کوئی دو دراز کا پسماندہ علاقہ نہیں ہےبلکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی چوہدری ندیم افضل چن کا اپنا علاقہ ہے بدقسمتی سے وہ اس دفعہ یہاں سے الیکشن نہیں جیت پائے تھے اور الیکشن جیتنے والے ایم این اےایم پی اے آج تک اس علاقے کی خبر بھی نہیں لی
آئے روز حادثات اس خونی پل کا معمول بن چکے ہیں چکیاں کی عوام احتجاج کرکرکے تھک چکی ہے کمشنر سرگودھا ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور اسسٹنٹ کمشنر بھلوال کسی بات کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا نہ تو سپیڈ بریکر بنائے گئے ہیں اس خونی پل پے درجنوں افراد جاں بحق سیکڑوں افراد معذور اور کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے عوام کی اعلیٰ حکام سے اس نوٹس لینے کی اپیل

رپورٹ محمد آصف سٹار نیوز سرگودھا