لیہ تھانہ چوک اعظم پولیس کی کاروائی دو منشیات فروش گرفتار ملزمان کے قبضہ سے1577گرام ہیروئن اور 1140گرام چرس برآمد مقدمات درج

لیہ (سٹار نیوز آن لائن) تھانہ چوک اعظم پولیس کا ایس ایچ او ملک یونس کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے ،سب انسپکٹر فصیح الدین اور اے ایس آئی جاوید اقبال نے دو الگ الگ کاروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش محمد جمیل اور محمد رضوان کو گرفتار کر لیا ،ملزمان کے قبضہ سے1577گرام ہیروئن اور 1140گرام چرس برآمد کرکے امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کر لیا،اس موقع پرملک یونس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خاتمے کےلئے چوک اعظم پولیس سر گرم عمل ہے ،منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں عمل میں لا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔۔

رپورٹ چوہدری لیاقت علی سٹاف رپورٹر سٹار نیوز لیہ