گڑھ مہاراجہ، کورونا وائرس در اصل اللہ پاک کی طرف سے امتحان ہے رجو الی اللہ کریں استغفار کریں، مولانا محمد آصف معاویہ سیال کا سٹار نیوز سے خصوصی گفتگو
گڑھ مہاراجہ (تازہ ترین سٹار نیوز آن لائن) تفصیلات کے مطابق چیر مین پاکستان عوامی خدمت پارٹی صاحبزادہ مولانا محمد آصف معاویہ سیال نے سٹار نیوز آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا
کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر پر عمل کرکے اس موذی مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے،
کورونا وائرس در اصل اللہ پاک کی طرف سے امتحان ہے رجو الی اللہ کریں استغفار کریں اور یہ مذاق کا وقت نہیں امتحان کا وقت ہے کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا دی یہ لمحہ فکریہ ہے
کورونا اللہ پاک ناراضگی کا سبب ہے مسلم غیر مسلم سب اس وبا کی زد میں ہیں،
حکومت کے ہر اقدام کو سراہتے ہیں مولانا محمد آصف معاویہ سیال کا مزید کہنا تھا 23مارچ کو پاکستان عوامی خدمت پارٹی کا یوم تاسیس ہے لیکن حکومتی اعلان کے نتیجہ میں تمام تقاریب منسوخ کر دی گئی ہیں
رپورٹ محمدعمرفاروق سٹاف رپورٹر سٹار نیوز گڑھ مہاراجہ جھنگ












