مظفر گڑھ ۔کرونا مذاق نہیں خطرناک مرض ہے موذی وباء کے خاتمے کیلئے سب کو ملکر مقابلہ کرنا ہوگا احتیاطی تدابیروں اور جزوی لاک ڈاوں پر عمل کرکے شکست دی جاسکتی ہے انتظامیہ کیساتھ تعاون لازمی کیا جائے سابق امیدوار ممبرصوبائی اسمبلی عثمان خان خٹک

مظفرگڑھ(سٹار نیوز آن لائن )کرونا مذاق نہیں خطرناک مرض ہے موذی وباء کے خاتمے کیلئے سب کو ملکر مقابلہ کرنا ہوگا احتیاطی تدابیروں اور جزوی لاک ڈاوں پر عمل کرکے شکست دی جاسکتی ہے انتظامیہ کیساتھ تعاون لازمی کیا جائے ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار ممبرصوبائی اسمبلی عثمان خان خٹک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کرونا جیساخطرناک مرض پاکستان کی عوام کو نقصان پہنچا رہا ہے جسکی وجہ سے قوم میں خوف وہراس کی فضاء پھیلی ہوئی ہے اس موذی مرض کو بھیانک اورعبرتناک شکست دینے کیلئے ہر پاکستانی کو اپنا اھم کردار ادا کرنا ضروری ہے حکومت کے اعلان لی روشنی میں ان پر عمل کیا جائے کوئی بھی ریاست اپنی عوام کی تباہی نہیں چاہتی اس لیئے ضروری ہے کہ حکومت کیطرف سے لاک ڈاون کیساتھ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا بھی ضروری ہے انہوں نے کہا کچھ لوگ کرونا جیسے خطرناک وباء کو مذاق سمجھ رہے ہیں جبکہ کچھ سیاست سمجھ رہے ہیں خدارا یہ وقت مذاق کا نہیں بلکہ ایک ہوکر مقابلہ کرنے کا ہے مصیبت کی اس گھڑی میں مزدور طبقہ کی مدد کی جائے اس موقع پر سید شوکت کاظم گرمانی سیدعلمدارشاہ بخاری ملک ساجد بشیر ملانہ راشد سدوزئی ملک امتیاز تھہیم سید رمیض شہزاد بخاری ودیگر موجود تھے