ساہیوال کرونا وائرس سے متوقع مریضوں کو قرنطینہ میں رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ دوسرا سنٹر یونیورسٹی آف ساہیوال میں قائم کر ے گی۔

ساہیوال (سٹار نیوز آن لائن) کرونا وائرس سے متوقع مریضوں کو قرنطینہ میں رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ دوسرا سنٹر یونیورسٹی آف ساہیوال میں قائم کر ے گی۔ جہاں گرلز ہاسٹل کے 60 کمروں میں مریضوں کو ٹھہرایا جائے گا۔ یہ سنٹر یونیورسٹی آف ساہیوال کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ناصر افضل کی طرف سے یونیورسٹی میں قرنطینہ سنٹر قائم کرنے کی پیشکش کے بعد قائم کیا جا رہا ہے – کمشنر محمد احسن وحید نے وائس چانسلر کے انسانی خدمت کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ ان مشکل حالات میں اسی جذبہ خدمت کا ثبوت دیں اور بے روز گار ہونے والے مزدوروں اور دہاڑی دار افراد کی ضروریات کو پوری کرنے میں انتظامیہ کا ہاتھ بٹائیں –

رپورٹ محمد اقبال سحر سٹاف رپورٹر سٹار نیوز ساہیوال