آسلام آباد پولیس کا نعرہ کورونا وائرس سے گھبرانا نہیں لڑنا ہے،شہریوں سے اپیل ہے کورونا وائرس ایک وبا کی شکل اختیار کرچکا ہے غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوا لفقار

اسلام آباد( سٹار نیوز آن لائن) پولیس کا نعرہ کورونا وائرس سے گھبرانا نہیں لڑنا ہے،شہریوں سے اپیل ہے کورونا وائرس ایک وبا کی شکل اختیار کرچکا ہے غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوا لفقار نےکرونا وائرس کے خطرات سے نمٹنے کے لئے وفاقی دارالحکومت میں سخت اقدامات کے احکامات جاری کیے ہیں اسلام آباد کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس اور رینجرز کے اضافی دستے تعینات اسلام آباد میں غیر ضروری افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا۔ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہےبھارہ کہو کو ہر طرح کی نقل و حرکت کے لئے سیل کر دیا گیا۔ ائی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی سینئر افسران کو واضح ہدایات کورونا وائرس کے بچاؤ کے حوالے سے انتظامیہ کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں پارکوں میں بیٹھے افراد کو آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ گھروں میں رہنے کی ہدایت وفاقی دارالحکومت کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل سخت کردیا گیا ہے پولیس کے سینئر افسران خود داخلی اور خارجی راستوں پر موجود ہیں غیر ضروری نقل و حرکت کرنے والے افراد کو واپس گھروں میں بھیجا جا رہا ہے کرونا وائرس سے بچاو کے لئے شہر میں دفعہ 144نافذ ہے، پولیس کی شہریوں کو ہدایت کورونا وائرس سے بچاو کی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور گھروں میں رہیں۔

رپورٹ اظہر محمود نماہندہ خصوصی سٹار نیوز اسلام آباد