ڈی پی او لیہ محمد حسن اقبال کی زیر صدارت کرائم میٹنگ ،رواں ماہ ہونے والے درج مقدمات ،تفتیش میں پیش رفت و دیگر امور کا جائزہ لیا گیا،پولیس افسران و اہلکاران مشکل وقت میں عوامی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں ،دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں ۔ڈی پی او لیہ

لیہ( سٹار نیوز آن لائن)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ محمد حسن اقبال کی زیر صدارت کرائم میٹنگ ،رواں ماہ ہونے والے درج مقدمات ،تفتیش میں پیش رفت و دیگر امور کا جائزہ لیا گیا،پولیس افسران و اہلکاران مشکل وقت میں عوامی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں ،دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں ۔ڈی پی او لیہ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ محمد حسن اقبا ل کی زیر صدارت دفتر پولیس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ،میٹنگ میں ڈی ایس پی صدر منور احمد بزدار ،ڈی ایس پی کروڑ لیاقت علی ،ایس ایچ او ز تھانہ جات و دیگر افسران نے شرکت کی ،دوران میٹنگ ڈی پی او نے رواں ماہ ضلع کے تمام تھانہ جات میں درج ہونے والے مقدمات ،ان میں ہونے والی پیش رفت ،چالان مکمل ،نا مکمل و دیگر امور کا جائزہ لیا گیا ،ڈی ایس پیز ،ایس ایچ او ز نے ملٹی میڈیا کے ذریعے اپنے اپنے سرکل وتھانہ کے جرائم سے متعلق ڈ ی پی ا و کو تفصیلی بریفنگ دی ، محمد حسن اقبال نے میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران و اہلکاران مشکل کی اس گھڑی میں عوامی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں ،دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے تمام تر اقدامات کیے جائیں ،کرونا وائرس کے خطرات سے شہریوں کی حفاظت کےلئے حفاظتی و احتیاطی تدابیر اور لاک ڈاﺅن پر مکمل عمل درآمد کروایا جائے ۔ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر SHO سٹی انسپکٹر ملک اشرف، SHO فتح پور SI خرم ریاض، SHO چوک اعظم SI ملک یونس کو انعامات بھی دیے گئے دریں اثناء اوورآل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر SI ملک یونس کو خصوصی انعام بھی دیا گیا ۔۔

رپورٹ چوہدری لیاقت علی سٹاف رپورٹر سٹار نیوز لیہ