ٹوبہ ٹیک سنگھ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے پنجاب چکن سنٹر پھلور کو صفائی کے ناقص انتظامات پر جرمانہ کیا اور مطلوبہ انتظامات مکمل کرنے کے احکامات جاری کردئیے

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( سٹار نیوز آن لائن)رجانہ کے نواحی اڈا پھلور کے مین چوک پر موجود ایک شخص نے پنجاب چکن سنٹر کے نام سے پھٹا لگایا ہوا ہے اور بغیر حفاظتی و صفائی انتظامات کے چکن سیل کررہا ہے۔ جس پر میں نے بذات خود متعلقہ پھٹا وزٹ کیا تو گندگی ہی گندگی تھی اور حد یہ کہ پھٹے پر کتے بلیاں چڑھ کر بیٹھی تھیں۔ جس پر میں نے فوری فوٹیج بنائی اور معاملہ ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ آمنہ منیر صاحبہ کے سامنے رکھا۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے خدشے اور مقامی لوگوں کی صحت کے تحفظ کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر صاحبہ نے فوری نوٹس لیا اور فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے پنجاب چکن سنٹر کا وزٹ کیا جہاں اس وقت بھی چکن بغیر صفائی انتظامات بیچا جارہا تھا۔ فوڈ اتھارٹی نے موقع پر ہی چکن سنٹر کے مالک کو بھاری جرمانہ عائد کیا اور احکامات جاری کئے کہ فوڈ اتھارٹی کے ایس او پیز کے تحت تمام ریکوائرمنٹس پوری کی جائیں اور عوام الناس کو گندگی کی بجائے چاف ستھرا اور ہائی جینک گوشت فراہم کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر اور فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران کا میں خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں اور ساتھ ہی ایک اور گزارش ہے کہ اس چکن پھٹا سمیت رجانہ کی حدود میں موجود تمام پھٹوں کو وقتا فوقتا چیک کیا جانا چاہیئے تاکہ لوگوں کو مضر صحت گوشت کی بجائے مکمل صاف ستھرے گوشت کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

رپورٹ اسد مسعود بیوروچیف سٹار نیوز ٹوبہ ٹیک سنگھ