وہاڑی ۔الفاٹیم کی طرف سے مستحق افرادکوگھروں میں راشن پہنچایاگیا۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب مشکل حالات میں ہیں مخیرحضرات غریبوں کی امدادبڑھ چڑھ کرکریں میاں احمدفاروق پرنس سربراہ الفاٹیم وہاڑی

وہاڑی (سٹار نیوز آن لائن ) الفاٹیم کی طرف سے مستحق افرادکوگھروں میں راشن پہنچایاگیا۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب مشکل حالات میں ہیں مخیرحضرات غریبوں کی امدادبڑھ چڑھ کرکریں۔ان خیالات کااظہارگزشتہ روزالفاٹیم وہاڑی کے سربراہ میاں احمدفاروق پرنس نے وہاڑی کی نواحی بستیوں میں مستحق افرادکوگھرگھرجاکرراشن تقسیم کرنے کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔میاں احمدفاروق پرنس نے کہاکہ پوری دنیاکی طرح پاکستانی عوام بھی کروناکے خطرات کے پیش نظران دنوں کئے جانے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے مشکل حالات سے گزررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہرمخیرحضرات کوچاہئیے کہ غریب لوگوں کاخیال رکھتے ہوئے ان کے کھانے پینے کابندوبست کریں اس موقع پرٹیم ممبران زین نور،عاشررضا،علی چوہدری،میاں تیمورحیدربھی موجودتھے۔

رپورٹ میاں ذوالفقار حیدر بیوروچیف گگومنڈی وہاڑی