کمالیہ. وزیر اعلیٰ کی جانب سے انصاف امداد پروگرام کا اعلان، مستحق افراد گھر بیٹھ کر خود کو رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں…اسسٹنٹ کمشنر نوشین اسرار…

ٹوبہ ٹیک سنگھ( سٹار نیوز آن لائن )تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب انصاف امداد پروگرام گزشتہ روز لانچ کردیا گیا. تفصیلات بتاتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی نوشین اسرار نے کہا کہ حکومت پنجاب نے کرونا وائرس کے پیش نظر حالیہ لاک ڈاؤن سے صوبہ بھر کے متاثرہ مستحقین میں 4000 روپے ماہانہ بطور امداد کی تقسیم کا اعلان کیا ہے. مستحق افراد گھر بیٹھ کر خود کو رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں. شناختی کارڈ نمبر، نام اور موبائل نمبر میسج 8070 پر کریں. ایپلی کیشن ڈاون لوڈ کے ساتھ ویب سائٹ https://insafimdad.punjab.gov.pk/ پر بھی خود کو رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں. یاد رہے کہ ایسے افراد اس سہولت سے مستفید نہیں ہوسکتے ہیں جو کہ سرکاری و نیم سرکاری ملازم، ریٹائرڈ پنشنرز، اراضی مالک، موٹر سائیکل، گاڑی، چنگ چی مالک، کسی فلاحی ادارے سے فائدہ اٹھانے والے افراد اور جن کے یوٹیلیٹی بلز 10 ہزار سے زائد ہوں

رپورٹ اسد مسعود بیوروچیف سٹار نیوز ٹوبہ ٹیک سنگھ