مظفرگڑھ کورونا کی وباء سے بچاو کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنے سماجی رابطے محدود کردیں اور اپنے خاندان کے دیگر افراد کو گھروں تک محدود رکھیں حکومت پنجاب نے انصاف امدادی پیکج کیلئے10ارب روپے مختص کئے ہیں مہناز سعید چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب شکایت سیل

مظفرگڑھ (سٹار نیوز آن لائن)چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب شکایت سیل مہناز سعید صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وباء سے بچاو کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنے سماجی رابطے محدود کردیں اور اپنے خاندان کے دیگر افراد کو گھروں تک محدود رکھیں حکومت پنجاب نے انصاف امدادی پیکج کیلئے10ارب روپے مختص کئے ہیں جو ضلع انتظامیہ اور سول سوسائٹی کے ذریعے حقداروں تک پہنچائیں گے انہوں نے مزید کہا سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کی غلط رہنمائی کی جارہی ہیں اور عوام کو فارم کےنام پر لوٹا جارہا ہے عوام ایسے عناصر سے دور رہیں حکومت کی طرف سے رجسٹریشن کی کوئی فیس مقرر نہ کی گئی ہیں

رپورٹ عثمان خان خٹک سٹار نیوز آن لائن مظفر گڑھ