ایران میں پھنسے زائرین کو پاکستان واپس لانے کی درخواست مسترد
پوری دنیا کورونا کی لپیٹ میں ہے جب کہ عدالت ان معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ
اسلام آباد (سٹار نیوز آن لائن) ہائی کورٹ نے ایران میں پھنسے زائرین کو پاکستان واپس لانے سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایران میں پھنسے زائرین کو پاکستان واپس لانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ حکومت پر اعتماد کریں۔ پوری دنیا کورونا کی لپیٹ میں ہے۔ پارلیمنٹ اور ایگزیکٹو موجود ہیں۔ آپ متعلقہ فورم پر رجوع کریں۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ایران میں ہزاروں پاکستانی پھنسے ہیں اور ان کے ویزے بھی ختم ہوچکے ہیں۔
چیف جسٹس ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ بین الاقوامی سطح کا مسئلہ ہے۔ عدالت ان معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی۔ آپ متعلقہ فارم سے رجوع کریں اور یہ اخذ نہ کریں کہ حکومت کچھ نہیں کر رہی۔
رپورٹ محمد اقبال سحر سٹاف رپورٹر سٹار نیوز ساہیوال












