شورکوٹ شہر میں لاک ڈاؤن کے دوران غریب اور مفلس افراد کی مدد کے لیے عوامی خدمت پارٹی میدان میں آئی غریب افراد کو کھانا فراہم کر نے کے لیے سستے ہوٹل کا افتتاح کر دیا گیا جب غریب اور نادرافراد کے لیے 1000پیکٹ راشن بھی تیا ر کر لیا گیا اس موقع پر سربراہ عوامی خدمت پارٹی مولانا آصف معاویہ سیال کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت پارٹی کے ورکر مشکل کی اس گھڑی میں اپنی افواج،ڈاکٹر اور پولیس کے ساتھ مل کر اپنی قوم کی خدمت کے لیے ہر وقت تیار ہیں انہوں نے کہاکہ موجودہ لاک ڈاؤن دوران غر یب اور نادر افرادکو سستا کھانا فراہم کر نے کے لیے ہوٹل کا افتتاح کر دیا گیا ہے جوصرف 14روپے میں پیٹ بھرکھانا مہیا کر ے گا غریب اور نادر افراد کو روٹی 2روپے میں اور سالن کی پلیٹ 10روپے میں مہیا کی جائے گی، مستحق افراد کو کھانہ فری بھی دی جائے گا انہوں نے مزید کہاکہ سٹی صدر محمدآصف بھٹی کی قیادت میں حاجی محمدآصف،عون عباس،حافظ عبداللہ،ملک عابد،محمدعابد عمران،مہرعدنان گگڑانہ سیال اور رانا خالد افتخار کی کمیٹی قائم کر دی ہے جو غر یب اور مفلس افراد کے گھروں تک راشن پہنچائے گی تاکہ سفید پوش افراد کی خداری بھی برقرار رہ جائے اور عوام کی خدمت ممکن ہو سکے،
شورکوٹ کے علاوہ احمدپورسیال سمیت ضلع بھر میں اس طرح کے متعدد ہوٹلز کھولیں جائیں گے جہاں سے غریب مستحق اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے سستا ترین کھانا لے جاسکیں گے،
دریں اثنا عوام کی جانب سے پاکستان عوامی خدمت پارٹی کی اس کاوش کو بڑا سراہا جا رہا ہے