سرگودھا:تھانہ میانی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی دو افراد گرفتار شراب برآمد مقدمات درج

سرگودھا( سٹار نیوز آن لائن)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ میانی سہیل ظفرنے سب انسپکٹر محمود خان اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اعظم پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ بھرتھ شرقی میں ریڈ کرکے ملزمان شاہ نواز ولد نواز سکنہ بار موسیٰ سے شراب16بوتل اور کامران ولد شوکت سکنہ بارموسیٰ سے شراب14بوتل برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

رپورٹ محمد آصف سٹار نیوز سرگودھا