سرگودھا:پولیس کا منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔ مزید13ملزمان گرفتار، چرس1100گرام، ہیروئن570گرام وناجائزاسلحہ برآمد مقدمات درج

سرگودھا (سٹار نیوز آن لائن)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھاوریاں انسپکٹر محمد خالد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے ملزم عمردراز ولد بشیر احمد سکنہ عیدگاہ جھاوریاں کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے ملزم سے چرس1100گرام معہ پسٹل30بور، محمد عامر سکنہ کالرہ سے پسٹل30بور، تھانہ شاہ پورسٹی پولیس نے منور اقبال سکنہ خوشاب سے ہیروئن570گرام، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے کبیر عباس سکنہ چک54شمالی سے بندوق12 بور، اسفند یار سکنہ چک54شمالی سے رائفل223بور، ضیاء اللہ سکنہ 54شمالی سے پسٹل30بور، تھانہ بھیرہ پولیس نے منیر احمد سکنہ گلوالا سے پسٹل30بور، محمد مظہر سکنہ بھیرہ سے رائفل444بور، تھانہ صدربھلوال پولیس نے حسن احمد سکنہ چک18شمالی سے رائفل8ایم ایم، تھانہ کوٹ مومن پولیس نے واجد علی سکنہ فیصل آباد سے پسٹل30بور، بلال احمد سکنہ مٹیلہ سے پسٹل30بور اور تھانہ ساجد شہید پولیس نے ذیشان علی سکنہ جمیل پارک سے پسٹل30بور، عادل سکنہ جمیل پارک سے پسٹل30بور برآمد کرلیا گیا ہے۔ گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

رپورٹ محمد آصف سٹار نیوز سرگودھا