احمد پور سیال۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر پارلیمانی سیکرٹری رانا شہباز اور چیئرمین بیت المال کمیٹی عثمان قدیر چیمہ نے کسوانہ میں 80 مستحقین میں 4 لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کئے

جھنگ (سٹار نیوز آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر پارلیمانی سیکرٹری رانا شہباز اور چیئرمین بیت المال کمیٹی عثمان قدیر چیمہ نے کسوانہ میں 80 مستحقین میں 4 لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر شوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل و دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ پارلیمانی سیکرٹری رانا شہباز نے کہا کہ حکومت پنجاب مستحقین کی فلاح وبہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ دکھی انسانیت کی خدمت دینا و آخرت کی نیکی ہے۔ یہ افراد اس رقم سے اپنی ضرورت کو بہتر انداز میں پورا کر سکتے ہیں۔ جبکہ اس مشن میں سب کو بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرنا چاہئے۔ اس موقع پر مستحقین نے حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ متین قیصر ندیم سٹاف رپورٹر سٹار نیوز