مظفرگڑھ(علی جان سے)
تحریک لبیک پاکستان جتوئ کے امیر سردار عبدالحئ خان لسکانی نے کہا ہے کہ کابینہ میں ردوبدل سے ملک وقوم کی لوٹی گئی اربوں کی رقم واپس نہیں آئیگی۔ عمران نیازی کے دائیں بائیں بیٹھے اگر کرپٹ ھیں تو وہ بھی فرشتہ نہیں۔ حکمرانوں کی اپنی بنائی جے آئی ٹی نے چینی اورآٹے کے چور پکڑے ھیں۔وزیراعظم سمیت سب استعفیٰ دیں اور قوم کی اربوں روپے کی رقم قومی خزانے میں جمع کرائیں عوام تب احتساب کو مانیں گے۔ حکومتی جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد کرپشن ثابت ھو گئی ھے کسی انکوائری کی مزید ضرورت نہیں۔ قوم کے آٹے اور چینی چوروں کو وزارت عظمیٰ اوردیگر وزارتوں سے فارغ کرکے گرفتار کیا جائے۔ موجودہ حکمرانوں نے اپنی نااہلی چھپاتے ھوئے کوئٹہ میں اپنے حقوق کے لیے احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں پربری طرح تشدد اور گرفتاریاں ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ھے۔ جب ڈاکٹرز کوھسپتالوں میں کرونا اوردیگر مریضوں کے علاج کے لیے موجود ھونا تھا وہ جیلوں میں ڈالے جارھے ھیں۔