خانیوال پولیس افسران احساس کفالت پروگرام میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی اور احسن طریقہ سے پیش آئیں۔ڈی پی اومحمد علی وسیم

خانیوال (سٹار نیوز آن لائن) پولیس کی جانب سے احساس کفالت پروگرام کے تحت رقم کی تقسیم کے عمل کے دوران سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے۔پولیس سکیورٹی میں ضلع بھر میں 18 پوائنٹس پر احساس کفالت پروگرام کے تحت رقم تقسیم کرنے کا عمل جاری ہے۔چاروں تحصیلوں کے ایس ڈی پی اوز کی سربراہی میں فول پروف سکیورٹی انتظامات میں رقم کی بحفاظت تقسیم کا عمل جاری ہے۔کمیپس کے اطراف ایلیٹ فورس او رٹریفک ڈیوٹیاں بھی لگائی گئیں ہیں۔ضلع بھر میں ایس ایچ اوز‘ 10 سب انسپکٹرز اور اے ایس آئیز،12 ہیڈکانسٹیبلز‘62کانسٹیبلز اور40لیڈی کنسٹیبلز کو احساس کفالت پروگرام پر ڈیوٹی پر مامور کیا گیا ہے۔خانیوال پولیس کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے فرنٹ لائن پرکرداراداکررہی ہے وہیں احساس کفالت پروگرام پر سکیورٹی فرائض سرانجام دے رہی ہے۔
ڈی پی اومحمدعلی وسیم پولیس افسران کی زیرنگرانی سوشل ڈسٹنس کے تحت احساس کفالت پروگرام میں مستحقین کو رقوم کی تقسیم کویقینی بنایا گیا ہے۔ڈی پی او خانیوال تمام پولیس افسران وملازمین ڈیوٹی پر ماسک،گلوز اور سینیٹائرز کے استعمال کو یقینی بنائیں۔
محمدعلی وسیم پولیس افسران احساس کفالت پروگرام میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی اور احسن طریقہ سے پیش آئیں۔ڈی پی اومحمد علی وسیم

رپورٹ بشری وکیل بیوروچیف سٹار نیوز میاں چنوں