پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) کے زیر اہتمام ختلف علاقوں میں باقاعدگی سے کلورین سپرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
پشاور(سٹار نیوز آن لائن ) پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) کے زیر اہتمام ختلف علاقوں میں باقاعدگی سے کلورین سپرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر واٹر اینڈ سیوریج اشراف قادر کی نگرانی میں حیات آباد کی تمام فیزز مارکیٹ اور مساجد میں کورونا وائرس سے بچنے کے لئے باقاعدگی سے کلورین سپرے کیا جا رہا ہے تاکہ حیات آباد کے مکینوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جائے اور اس وباء پر قابو پایا جا سکے۔ ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سید ظفر علی شاہ نے حیات آباد میں مختلف مقامات کا معاینہ کیا اور کہا ہے کہ دیگر اداروں کی طرح پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی بھی اپنے کام سے غافل نہیں ہے اور عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لئے پورے حیات آباد اور ریگی ماڈل ٹاؤن میں سپرے کرنے کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری ہے اور اس وباء کے خاتمے تک سپرے کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے عملے کے ساتھ تعاون کریں اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنا تے ہوئے اپنے گھروں میں محدود رہیں۔ لوگوں سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے گريز کريں- اجتمات اور ہجوم والے عوامی مقامات پر جانے سے گريز کريں اپنے اور اپنے چاہنے والوں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں پی۔ڈی۔اے کمپلینٹ آفس یا فون نمبر 0919217135 پر کال کریں
رپورٹ محمد عتیق سلیمانی ڈپٹی بیوروچیف کے پی کے












