حلقہ پی پی 207
تلمبہ وارڈ 2،3،4 جو کہ پاکستان تحریک انصاف کا قلعہ سمجھا جاتا ہے اور حلقہ میں 2011 سے شروع ہونے والا پاکستان تحریک انصاف کا سفر اسی وارڈ سے پہلے جلسے کی صورت میں ہوا اور یہاں کے نظریاتی کارکنان کی انتھک محنت نمایاں ہے 2013 میں پاکستان تحریک انصاف کو شکست ہوئی لیکن اس علاقہ سے تحریک انصاف نے نمایاں کامیابی حاصل کی 2018 کے الیکشن میں بھی انہی نظریاتی کارکنان کی محنت اور عمران خان کی محبت اس علاقہ میں صاف نظر آئی اور مقامی نمائندہ کامیابی سے ہمکنار ہوئے پر شاید ان مخلص بے لوس کارکنان کی محنت کا ثمر دینا ان کے بس کی بات نہی
اسی وجہ سے علاقہ کے کارکنان مقامی قیادت سے نالاں نظر آتے ہیں اور اپنا علیحدہ سفر جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں آج ان لوگوں کے ساتھ ہونے نہ ہونے سے فرق نہی پڑتا پر انشاءاللہ وقت یہ بات ثابت کرے گا اور کارکنان کی محنت رنگ لائے گی وہ لوگ آج آگے آ گئے ہیں جو دور تک نظر نہی آیا کرتے تھے آج وہ لوگ نظریاتی کارکنان کے اوپر مسلط کردیئے گئے ہیں جو پاکستان تحریک انصاف کی کھلی مخالفت کیا کرتے تھے انشاءاللہ ہم عمران خان کی سپورٹ کرتے رہے ہیں کرتے رہیں گے لیکن مقامی قیادت سے یہ گلہ ضرور رہے گا
موجودہ صورتحال کے پیش نظر کارکنان نے اس معاملہ کو روک دیا ہے انشاءاللہ اس وبا کے بعد اپنے اگلے لائحہ عمل واضح کر دیا جائے گا

اللہ پاک نبی کریم ص کے صدقے معاف فرمائے اور ہمیں اس وبا سے محفوظ رکھے آمین یارب العالمین
(کارکنان پاکستان تحریک انصاف تلمبہ)