ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ وقار قریشی نے ضلع ٹوبہ کے کانسٹیبل کے عہدہ سے ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی پانے والے27 پولیس ملازمان کو باقاعدہ پرموشن بیجز لگادیئے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (سٹار نیوز آن لائن)ڈی پی او ٹوبہ وقار قریشی نے شریف شہید پولیس لائن ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کانسٹیبل کے عہدہ سے ترقی پا کر ہیڈ کانسٹیبل بننے والے 27پولیس ملازمان کو پرموشن بیجز لگائے۔اس موقع پرڈی پی او ٹوبہ وقار قریشی نے ترقی پانے وا لے کانسٹیبلز سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تندہی، خلوص نیت اور پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دینے سے ترقی کے امکانات بڑھتے رہتے ہیں پولیس سسٹم میں سفارش یا رشوت کے ذریعے ترقی پانے کا خواب چکنا چور ہو چکا ہے اب آپ پر ذمہ داری بڑھ گئی ہے اللہ نے آ پ کو انصاف کرنے کا اختیار دیا اس کوبطور اللہ کی امانت سمجھتے ہوئے اللہ کی مخلوق کی خدمت کریں ڈی پی او نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی قیادت میں پولیس کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس سے معاشرے سے سماج، دشمن عناصر کے خاتمہ میں بھرپور مد د ملی ہے۔اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بہارحسین بھٹی،ڈی ایس پی کمالیہ ظفر اقبال،ڈی ایس پی گوجرہ افتخار احمد،ڈی ایس پی ریفک محمد سعید،آر آئی پولیس لائن انسپکٹر ظفر اقبال،لائن آفیسر عطاء محمد ایس آئی اور او ایس آئی بابر نثار بھی موجود تھے۔۔۔۔

رپورٹ اسد مسعود بیوروچیف سٹار نیوز ٹوبہ ٹیک سنگھ