وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی منڈی بہاؤالدین آمد: وزیر اعلی کا احساس کفالت پروگرام کے تحت مالی امداد تقسیم کرنے کے سنٹر کا دورہ۔
▪︎ وزیر اعلی نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بکھی شریف میں مالی امداد تقسیم کرنے کے مرکز کا معائنہ کیا۔ مالی امداد کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا۔
وزیر اعلی عثمان بزدار کی سنٹر میں کرسی پر بیٹھی مستحق خاتون سے گفتگو:
“پاکستان کی تاریخ میں مالی امداد کا اتنا تیز ترین اور شفاف پروگرام پہلے کبھی نہیں آیا۔
مستحق افراد کو ریلیف دینے کے لئے وسائل کی کمی آڑے نہیں آنے دیں گے۔ پنجاب میں مالی امداد کے پروگرام کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔” وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار
▪︎ منڈی بہاؤالدین میں مالی امداد کی تقسیم کے لئے 6 سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔
▪︎ منڈی بہاؤالدین میں مجموعی طور پر 63,236 مستحق افراد میں مالی امداد تقسیم کی جائے گی۔
▪︎ مالی امداد کی تقسیم کا عمل رواں ماہ کے آخر تک جاری رہے گا۔
▪︎ گوجرانوالہ ڈویژن میں مستحق افراد میں تقریبا 88 کروڑ روپے کی مالی امداد کی تقسیم کی جائے گی۔
▪︎ گوجرانوالہ ڈویژن میں مجموعی طور پر 207 سنٹر ز قائم کئے گئے ہیں۔
▪︎ مالی امداد کے مراکز پر آنے والے افراد کا تھرمو گن سے ٹمپریچرکیا جاتا ہے۔
وزیر اعلی عثمان بزدار کی جانب سے منڈی بہاؤالدین میں مالی امداد کے سنٹرز پر کئے جانے والے انتظامات کی تعریف۔
▪︎ وزیر اعلی عثمان بزدار نے منڈی بہاؤالدین میں کورونا وباء کے سد باب کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔












