اسلام آباد پاکستان سیٹیزن پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 26 لاکھ تک جا پہنچی۔وزیر اعظم آفس کی جانب سے پاکستان سیٹیزن پورٹل کے ماہانہ اعداد و شمار جاری کر دیے گئے۔ 12 لاکھ شہریوں نے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر اظہار خیال کیا جبکہ 5 لاکھ سے زائد شہریوں نے سیٹیزن پورٹل کے ذریعے ریلیف ملنے کی تصدیق کی۔
وزیر اعظم آفس کے مطابق پاکستان سیٹیزن پورٹل کو عوام میں مسلسل پذیرائی حاصل ہو رہی ہے جہاں رجسٹرڈ اراکین کی تعداد 26 لاکھ 20 ہزار 687 تک جا پہنچی ہے۔سیٹیزن پورٹل پراندراج شدہ شکایات کی تعداد 20 لاکھ، 7 ہزار 560 ہے جبکہ حل شدہ شکایات کی تعداد تک 18 لاکھ، 49 ہزار 658 تک پہنچ چکی ہے۔پنجاب کی 8 لاکھ، 75 ہزار 889 شکایات میں سے 8 لاکھ، 17 ہزار 916 حل کی جا چکی ہیں جبکہ وفاق کی 6 لاکھ، 99 ہزار، 257 شکایات میں سے 6 لاکھ، 54 ہزار 941 شکایات اپنے اختتام کو پہنچی ہیں۔
اسی طرح خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ، 27 ہزار 194، سندھ میں ایک لاکھ 24 ہزار، 237 بلوچستان کی 16 ہزار 507 شکایات حل کی گئی ہیں۔تقریباً ایک لاکھ 47 ہزار 821 اوورسیز پاکستانیو کی جانب سے پاکستان سیٹیزن پورٹل کا مؤثر استعمال کیا گیا ہے۔ 16-04-20/–83 #h# ا*کورونا لیبارٹری میں تیار ہوا امریکی خفیہ ایجنسیوں کی تحقیق شروع #/h# 4اسلام آباد(آن لائن)دنیا کے 190 کے قریب ممالک کو اپنی لپیٹ میں لینے والی وبا کورونا وائرس سے 16 اپریل کی صبح تک 20 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد متاثر جب کہ ایک لاکھ 37 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے تھے مگر بدقسمتی سے اب تک دنیا کی بہت بڑی آبادی اس وبا کے حوالے سے مخمصے کا شکار دکھائی دیتی ہے۔
مذکورہ وبا کے شروع ہونے سے لے کر اب تک اس کے حوالے سے سازشی اور جھوٹی تھیوریز سامنے آتی رہی ہیں جب کہ امریکا اور چین کی حکومتیں بھی اس وبا کے حوالے سے ایک دوسرے پر الزامات لگاتی رہی ہیں۔چینی و امریکی حکومتوں کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات لگائے جانے کے بعد اب امریکی خفیہ ایجنسیوں نے اس بات کی تحقیقات کا آغاز کردیا کہ کیا واقعی کورونا کو ووہان کی لیبارٹری میں تیار کیا گیا