اسلام آباد اگلے ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 31 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے سبب ملک میں بھی قیمت میں کمی کی جائے گی،
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت 22 روپے اور ڈیزل کی قیمت 31 روپے فی لیٹر کم کی جا سکتی ہے۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مارچ میں بھی پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان کیا تھا جبکہ اپریل کے مہینے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔












