کراچی بے روزگاری ایک اور نوجوان کی جان نگل گئی ، معاشی مسائل سے تنگ آکر نوجوان نے خود کشی کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے پیدا ہونےو الی صورتحال کے باعث ملک بھر میں بے روزگاری بڑھ گئی ہے ۔ جس کے باعث لوگ ذہنی تناؤ کا شکارہیں ۔ کراچی کورونگی نمبر 5 میں نوجوان نے بے روزگاری کے باعث خود کو پھندا لگا لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت نعمان نے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 24 سال ہے۔ تاہم کچھ عرصہ سے بے روزگار ہے۔ جس کے باعث ذہنی تناؤ میں اضافہ ہو گیا تھا ۔ اس سے قبل نعمان ایک فیکٹری میں ملزم تھا۔ پولیس نے لاش کو قانونی کارروائی کے بعد پوسٹمارٹم کیلئے بیجھ دیا ہے۔ واضح رہے کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں ایک کروڑ 85 لاکھ افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔












